English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں 12ارب روپے کے بے نامی اثاثے ٗ 15ری�رنسز پر تحقیقات مکمل

ایف بی آر نے خصوصی ٹربیونل میں جمع کرادیں ٗ سب سے زیادہ کراچی کے 8کیسوں کی رپورٹ بھی شامل ہے سماعت کا آغاز جلد ہوگا
رواں برس مارچ کے مہینے میں بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ نافذ کیا گیا تھا جس کے باعث بے نامی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ٗ مکانات ٗ گاڑیاں ٗ اکائونٹس ضبط کئے جاسکے گے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر سے ایف بی آر کے بے نامی یونٹوں کی ٹیموں نے 12 ارب روپے مالیت کے بے نامی اثاثوں کے 15 ریفرنسز پر تحقیقات مکمل کرکے خصوصی ٹریبونل میں جمع کرا دیے ہیں۔ سب سے زیادہ 8 ریفرنس کراچی سے ایف بی آر کے بی ٹی بی کے بے نامی یونٹ کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں۔ ریفرنسز پر سماعت اور فیصلے کے لیے 3 رکنی خصوصی ایڈ جیوڈی کمیشن اتھارٹی اور اپروونگ اتھارٹی کے ممبران بھی تعینات کر دیے گئے ہیں جوکہ جلد ہی ان پر سماعت کا آغاز کردے گا، اس کے لیے سابق ممبر پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور سمیت ایف بی آر کے گریڈ 21 اور 22 کے دو ریٹائرڈ افسران پہلے سے موجود ہیں تھے جبکہ حال ہی میں ایف بی آر کے ممبر بورڈ کے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے والے تیسرے افسر محمد شاد کو بھی اس اپروونگ ایڈ جیوڈی کیشن اتھارٹی میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس وقت بے نامی اثاثوں کے حوالے سے بنائے گئے 15 ریفرنسز پر سماعت اور فیصلے کے لیے فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے ممبران لینڈ ریونیو پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 3 شہروں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں 3 اپروونگ اتھارٹی یعنی ایڈ جیوڈی کیشن اتھارٹی قائم کی گئی ہیں جن کی سربراہی خصوصی ٹریبونل میں شامل تینوں ممبران میں سے ایک ایک ممبر کر رہا ہے۔ رواں برس مارچ کے مہینے میں ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ کو ملک بھر میں ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز کے لیے نافذ کر دیا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت ٹیکس ادائیگی سے بچنے کے لیے فرضی ناموں پر رجسٹرڈ تمام بے نامی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں، مکانات، گاڑیاں، بینک اکائونٹس وغیرہ بحق سرکار ضبط کی جاسکیں گی۔ یہ قانون پارلیمنٹ میں بے نامی ٹرانزیکشنز ایکٹ 2017ء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے