ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناروے: انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے 10 ہزار قرآن پاک تقسیم کرنے کا اعلان

ناروے (مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے مسلم ایسوسی ایشن کی جانب سے مذہبی انتہا پسندی اور نفرت انگیزی سے نمٹنے کے لیے 10 ہزار قرآن پاک تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نارویجن مسلم آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق نارویجن زبان میں ترجمہ شدہ قرآن پاک اسلام لٹریچر ایسوسی ایشن اور منہاج القرآن مسجد کے اشتراک سے ہوگا۔ مسلم آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم قرآن پاک کی تعلیم کے مطابق محبت اور علم کو پھیلاتے ہوئے منفی سوچ کا جواب دینا چاہتے ہیں، قرآن پاک کی یہ کاپیاں انٹرنیٹ کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں