سابق صدر بھی علاج کے لیے جلد بیرون ملک جانا چاہتے ہیں‘ سینئر صحافی رانا عظیم
ضمانت کی درخواست دائر کر نے کے بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری بھی علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہو ئے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ ایسے لگتا ہے جیسے سابق صدر آصف علی زرداری بھی علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر نے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماوں میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔انھوں نے بہت خاموشی اختیار کر لی ہے۔ سابق صدر کے وکیل کا موقف ہے کہ آصف زرداری کا علاج انکے ذاتی معالج سے کرایا جائے۔ان سب باتوں سے لگتا ہے کہ آصف علی زرداری بھی علاج کے لیے ملک سے باہر جائینگے۔

