English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے امداد جاری رکھیں گے، ملک میں اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے
قرض پروگرام سے گردشی قرضہ ختم کرنے میں مدد ملے گی اور بجلی کی سپلائی بہتر ہوسکے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک
کراچی(کامرس رپورٹر)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دیدی۔ا یشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی بجٹ سپورٹ کے لیے ایک ارب ڈالراور توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے 30 کروڑ ڈالرکے 2 قرضوں کی منظوری دی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق قرضہ توانائی سیکٹر میں اصلاحات کے لیے دیا گیا ہے، قرض پروگرام سے گردشی قرضہ ختم کرنے میں مدد ملے گی اور بجلی کی سپلائی بہتر ہوسکے گی، اس کے علاوہ فراہم کردہ رقم پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کو منفی اثرات سے بچانے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے امداد جاری رکھیں گے، پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، پاکستان اس وقت غیرملکی بھاری ادائیگییوں، کم زرمبادلہ کے ذخائر اور غیر متوازن ترقی جیسے مسائل سے دوچار ہے، عالمی معاشی ماحول اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے 2018 میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے