ڈہرکی( نمائندہ جسارت)ڈہرکی کے قریب مسافر کوچ الٹ جانے کے نتیجے میں تین مسافر جاںبحق جبکہ دس زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈھرک بائی پاس نو کوٹ کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والی ایک تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، بتایا جاتا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے جاںبحق ہونے والے مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال منتقل کیاگیا۔جاںبحق ہونے والوں میں غلام شبیر جس کا تعلق جمال الدین والی سے، مائی جندول کا تعلق خانپور سے ہے، ان کی میتوں کوروانہ کر دیا گیا ۔جبکہ دوسرے روڈ حادثہ میں خیرپور کے قریب لاڑکانہ سے سکھر ائر پورٹ جانے والی کار تیز رفتاری سے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی جس میں سوار نیشنل بینک لاڑکانہ کے منیجر علی نواز موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے۔اطلاع پر ببرلو پولیس نے لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپردکر دیا ، فوت ہونے والے کو لاڑکانہ میںان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
