ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واٹر بورڈ نے پھٹنے والی لائن کی مرمت کردی، پانی کی فراہمی شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حب پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے اچانک بریک ڈائون کے باعث اتوار کو پھٹنے والی 66 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت مکمل کرلی گئی۔ ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر پھٹنے والی لائن کی فوری مرمت کا آغاز کر دیا گیا تھا متاثرہ لائن کی مرمت اور ضلع غربی کو پانی کی فراہمی کے لیے ایم ڈی واٹر بورڈ نے اضافی عملہ اور مشینری بھی فراہم کی تھی، اس سبب واٹر بورڈ کے عملے نے کسی وقفہ کے بغیر مرمت کا کام جاری رکھا اور لائن کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کے بعد پیر کو دن 10 بجے پانی کی معمول کے مطابق فراہمی شروع کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں