English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کا زخمی 6سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑگیا

لاڑکانہ:کتوں کے کاٹنے سے انتقال کرجانے والے 6سالہ حسنین کی نمازہ جنازہ ادا کی جارہی ہے

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) حبیب بگھیو گائوں میںکتوں کے کاٹنے سے شدیدزخمی ہونے والا 6سالہ حسنین کراچی کی اسپتال میں انتقال کرگیا ۔ حسنین 27 روزسے این آئی سی ایچ میں زیر علا ج تھا۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے گائوں حبیب بھگیومیں 6کتوںنے 6سالہ معصوم بچے حسنین کو بھنبھور تے ہوئے اس کے گال، ناک اور کان سمیت آدھا چہرہ چبا ڈالا تھا،جس پر اسے صوبے کے متعدد اسپتال جانے کے بعد کراچی کے قومی ادارہ برائے اطفال ( این آئی سی ایچ) منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ 27دن زیر علاج رہا۔ ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق6سالہ حسین کی مختلف سرجریاںبھی کی گئیں لیکن 2ہفتوںسے انفیکشن بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے معصوم بچہ جانبر نہ ہوسکا۔دوسری جانبلاڑکانہ کے گائوں حبیب بگھیو کے رہائشی 6 سالا حسنین بگھیو کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی، عزیز و اقارب سمیت اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ اقبال تنیو لواحقین سے افسوس کا اظہار کرنے گاؤں پہنچے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اقبال تنیو کا کہنا تھا کہ حسنین بگھیو کے جاںبحق ہونے کا افسوس ہے سندھ حکومت نے مکمل اور ہر ممکن تعاون کیا دیہاتوں میں لوگ رکھوالی کیلیے کتے خود پالتے ہیں تاہم دیہی علاقوں سے ہی زیادہ سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں کتا مار مہم شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حسنین بگھیو کی نماز جنازہ حبیب بگھیوگائوںمیںادا کی گئی جس میں میئر لاڑکانہ خیر محمد شیخ، اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ اقبال تونیو سمیت علاقے کے معززین اور رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں حسنین کی جسد خاکی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
سگ گزیدگی

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے