English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سے کچرا ہٹانے کیلئے سندھ حکومت اور ورلڈ بینک میں اتفاق

شہر کی گلیوں ٗ نالوں ٗ ندیوں ٗ کینال کی حالت بہتر بنائی جائے گی ٗ 200 ڈالر کی لاگت پر مشتمل اسکیم سے کراچی کو خوبصورت بنایا جائے گا ٗ مراد علی شاہ
اس منصوبے کے تحت گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن ہر ضلع میں قائم کیا جائیگا اور اسے لینڈ فل سائٹ تک ڈسپوزل کیا جائیگا ٗ ورلڈ بینک وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت اور ورلڈ بینک نے کراچی کی گلیوں، نالوں، ندیوں، کینالوں سے کچرا ہٹانے اور ان کی حالت بہتر بنانے کے لیے 200 ملین ڈالرز لاگت پر مشتمل سالڈ ویسٹ انرجی اور ایفیشنسی پروجیکٹ (ایس ڈبلیو ای ای پی) شروع کرنے پر اتفاق کر لیا۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے وفد جس کی قیادت کینلائنا ماریو لینڈا، پریکٹس منیجر سائوتھ ایشیا اربن کر رہی تھیں سے وزیراعلیٰ ہائوس میں اجلاس کے دوران کیا گیا۔ وفد کے دیگر اراکین میں لیکسن گیو، پروگرام لیڈر سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ، شعیب رشید اربن اسپیشلسٹ شامل تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی معاونت صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ، پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری بلدیات روشن شیخ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آصف اکرام، سی ایل آئی سی کے زبیر چنائے نے کی۔ ورلڈ بینک نے ایس ڈبلیو ای ای پی کی 200 ملین ڈالرز کی ایک اسکیم کی پیشکش کی جس کے تحت گلیوں، ندی، نالوں سے کچرا ہٹانے اور جمع کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن ہر ضلع میں قائم کیا جائے گا اور اسے لینڈ فل سائٹ تک ڈسپوزل کیا جائے گا اور اس کچرے سے انرجی پروجیکٹ ڈیولپ بھی کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ کراچی بہت خوبصورت شہر ہے مگر مناسب صفائی نہ ہونے سے اس کی خوبصورتی ماند پڑ گئی انہوں نے چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس میں سیکرٹری بلدیات اور ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم اے بطور رکن شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی پروجیکٹ کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لے کر وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے