ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دبئی ایئرپورٹ پر پلاسٹک مصنوعات کا استعمال آئندہ سال سے تَرک کرنے کا فیصلہ

دبئی (صباح نیوز) دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دبئی ورلڈ سینٹرال کو یکم جنوری 2020ء سے بتدریج ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک مصنوعات سے پاک کر دیا جائے گا۔ دبئی ایئرپورٹ تجارتی امور کے ڈپٹی ایگزیکٹو چیئرمین یوجین باری کے مطابق پلاسٹک کپ، تیار کھانوں کے ڈبے، قہوہ خانوں، ریستورانوں اور ہوائی اڈوں کے تجارتی مراکز پر استعمال ہونے والی پولیتھین کا سلسلہ ختم کر رہے ہیں آئندہ بارہ ماہ کے دوران یہ کام مکمل کر لیا جائے گا۔ مسافروں کے لیے مخصوص مقامات پر دیگر متبادل مصنوعات پیش کی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں