English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

96 افراد کے قاتل یوسف ٹھیلے والا کے خلاف صرف اسلحہ و بارودی مواد کا چالان پیش

القمر

 کراچی: پولیس نے 96 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے والے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا کے خلاف چالان پیش کردیا جس میں قتل کا کوئی مقدمہ شامل نہیں صرف اسلحہ و بارودی مواد کا چارج لگایا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے خطرناک دہشت گرد قرار دیئے گئے یوسف ٹھیلے والا کو قتل کے مقدمات میں نامزد ہی نہ کیا، سندھ ہائی کورٹ میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو تفتیشی حکام نے مبینہ 96 افراد کے قاتل کے خلاف صرف اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کیس کا چالان پیش کردیا۔

پیش کردہ چالان کے مطابق ملزم کی جیب سے گرفتاری کے وقت 520 روپے برآمد ہوئے، ملزم سے غیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ملزم کے مفرور ساتھی ریاض الدین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے پُرہجوم پریس کانفرنس میں ملزم کو 96 افراد کا قاتل قرار دیا تھا۔ ملزم نے انٹرویو میں اعلی شخصیات سے ملاقات اور قیادت کے حکم پر لوگوں کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے