English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف خاندان کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم

احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف شہباز فیملی14 دن میں اعتراضات فائل کرسکتی ہے
نیب کی جانب سے مطلوب ریکارڈ جمع کرانے کے بعد احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا
لاہور (این این آئی) احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب کی جانب سے تمام مطلوبہ ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرا گیا جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ شہباز شریف فیملی 14 دن میں اعتراضات فائل کر سکتی ہے، احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز، تہمینہ درانی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا، نیب کی جانب سے عدالت میں شہباز شریف فیملی کے 23 اثاثوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا جن میں ماڈل ٹائون میں دو رہائش گاہیں، چنیوٹ میں 389 کینال زمین، ایبٹ آباد میں نشاط لاجز، ڈی ایچ اے کے دو گھر، پیرسوہاوہ میں 3 جائیدادیں، جوہر ٹائون اور جوڈیشل کالونی میں پلاٹس جبکہ 9 کمپنیوں میں شیئرز سمیت دیگر اثاثے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے