English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور واقعہ پر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا، شہباز شریف

پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کی مذمت‘ واقعے کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
بدقسمتی سے یہ منفی روایت خود وزیراعظم صاحب کی اپنی ڈالی ہوئی ہے‘ترجمان مریم اورنگزیب
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی) لاہور میں جو کچھ ہوا اس پر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے پی آئی سی میں ہنگامی آرائی کی مذمت کی اور واقعے کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں انسانیت کی تذلیل اور قانون کی دھجیاں اْڑائی گئیں، ہولناک واقعہ ہر پاکستانی کیلئے باعث شرم ہے۔ن لیگ صدر نے مزید کہا کہ اسپتال میں ہونے والے تشدد کی قیمت مریضوں کو چکانی پڑی، واقعہ پنجاب حکومت کی مکمل ناکامی ہے۔اس سے قبل ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے صوبائی وزراء فیاض الحسن چوہان اور ڈاکٹر یاسمین راشد سے بدسلوکی کی مذمت کی تھی۔انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے یہ منفی روایت خود وزیراعظم عمران خان صاحب کی اپنی ڈالی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے