English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف علاج کیلئے ہفتے کو لندن سے امریکا جائیں گے

کرسمس کی چھٹیوں کے باعث علاج کا معاملہ لٹک گیا، ڈاکٹرسے وقت نہ مل سکا
پلیٹ لیٹس کی تعداد دوبارہ کم ہوگئی، آئندہ ہفتے پھر ڈاکٹر زنے بلایاہے‘شہباز شریف
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نوازشریف کے امریکا کے قدیم میساچوسٹس جنرل ہسپتال میں علاج کیلئے رابطہ کرلیا گیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اہلخانہ نے نوازشریف کے دل ودماغ کوخون فراہم کرنیوالی بند شریانوں کوکھلوانے کیلئے امریکا کے قدیم میساچوسٹس جنرل ہسپتالمیں علاج کیلئے رابطہ کرلیا اور عندیہ دیا ہے کہ نواز شریف ہفتے کو لندن سے امریکا علاج کی غرض سے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ مذکورہ ہسپتال میں اپنی شہ رگ کے قریب بند شریانوں کوکھلوانے کیلئے معائنہ کرائیں گے۔نواز شریف کی گردن کی شریانیں90فیصد بلاک ہیں جبکہ دل کو خون فراہم کرنیوالی شریانوں میں پہلے ہی5سٹنٹ ڈالے گئے ہیں ان میں سے 3سٹنٹ بند پڑے ہیں۔ دوسری جانب کرسمس کی چھٹیوں کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے اور دل کی شریانوں کے حوالے سے چیک اپ کیلئے ڈاکٹر سے وقت نہ مل سکا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بتایا کہ نواز شریف کا آج دوبارہ طبی معائنہ کیا گیا۔ڈاکٹر سے وقت لیا جا رہا ہے لیکن کرسمس کی چھٹیاں آ رہی ہیں اس لئے چھٹیوں کے بعد ہی ڈاکٹر سے وقت مل پائے گا اور چھٹیوں کے بعد ہی چند ٹیسٹ ہونگے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کئے گئے بلڈ ٹیسٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداددوبارہ کم ہوگئی اور ڈاکٹرز نے اگلے ہفتے دوبارہ نواز شریف کو بلا یا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے