لاہور واقعے کو دیکھ کر شدید دکھ پہنچا ہے، پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں‘وزیراعلیٰ سندھ
حکومت سب کو چور کہہ کر وقت برباد کررہی ہے، سی سی آئی اجلاس کی میٹنگ کا نوٹس آتا ہے دعوت نہیں آتی، میڈیا سے گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے واقعے کو دیکھ کر شدید دکھ پہنچا ہے، پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سب کو چور کہہ کر وقت برباد کررہی ہے، سی سی آئی اجلاس کی میٹنگ کا نوٹس آتا ہے دعوت نہیں آتی، بطور وزیراعلیٰ میرا فرض ہے اجلاس میں شرکت کروں۔انہوں نے کہا کہ 13 ماہ سے سی سی آئی کا اجلاس نہیں بلایا گیا، پانی کا مسئلہ ہے کمیٹی رپورٹ کی اصلاح سی سی آئی سے کرانی ہے، ہمارے فنڈز کاٹے ہیں سی سی آئی کے ذریعے واپس لینے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس سے رسہ کشی نہیں ہورہی بتائیں کون رسے کو کھینچ رہا ہے، آئی جی سندھ حکومت کو رپورٹ کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ دعا منگی کیس میں تفتیش جاری ہے گینگ کو گرفتار کرلیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچے کو کتوں نے کاٹا ہم نے فوری کراچی منتقل کرایا۔

