ملک کی داخلی و خارجی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر غور‘ آئی ایس پی آر نے کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی
میجر جنرل آصف غفور آج 3 بجے میڈیا کو کور کمانڈرز کانفرنس میں ہونیوالی بات چیت سے آگاہ کرینگے‘ ذرائع
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرزکانفرنس منگل کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں ہوئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس تقریباً سات گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ملک کی داخلی و خارجی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا، تاہم آئی ایس پی آر کی طرف سے کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج بدھ کو سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس میں کور کمانڈرز کانفرنس میں ہونیوالی بات چیت اور فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کریں گے جبکہ ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ بھی دینگے۔

