English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم کی درخواست ضمانت مسترد

القمر

ڈھاکا (اے پی پی) بنگلا دیش کی عدالت عظمیٰ نے بدعنوانی کے مقدمے میں سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ بنگلا دیش کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں سابق وزیراعظم کی جانب سے رواں برس جولائی میں دائر کی جانے والی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ واضح رہے کہ خالدہ ضیا بدعنوانی کے مقدمے میں گزشتہ برس فروری سے جیل میں ہیں جبکہ طبی بنیادوں پر انہیں گزشتہ برس اپریل میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ خالدہ ضیا بیرون ملک علاج کی غرض سے ضمانت پر رہائی چاہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے