پارلیمنٹیرین بنیں مودی نہیں اور جواب کیلئے اپنی باری کا انتظار کریں‘سینیٹر محمد سیف کا دو ٹوک جواب
مودی پر کڑی تنقید‘ کشمیریوں اور مسلمانوں پر مودی سرکار کے مظالم کا پردہ چاک کرنے پر بھارتی وفد سیخ
اناتالیہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیائی پارلیمانی اجلاس میں سینیٹر سیف کی جانب سے کشمیریوں اور مسلمانوں پر مودی سرکار کے مظالم کا پردہ چاک کرنے پر بھارتی وفد سیخ پا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ترکی کیشہراناتالیامیں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں سینیٹر محمد سیف کی جانب سے مودی سرکار کی مسلم مخالف اور انسانیت سوز مظالم کی حقیقت بیان کرنے کے دوران بھارتی وفد نے تقریر میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو سینیٹر سیف نے انہیں کھری کھری سنادی۔سینیٹر محمد سیف دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹیرین بنیں مودی نہیں اور جواب کیلئے اپنی باری کا انتظار کریں۔سینیٹرسیف نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی اور انسانیت کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم کانوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں70ہزارسے زائدجانوں کی قربانیاں دیں، پاکستان نے بھارت کا جہاز گرایا اورپائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکیا، بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کیا تو منہ توڑ جواب بھی مل گیا۔سینیٹر سیف کا کہنا تھا کہ ابھی نندن اپناچائے کاکپ بھی پاکستان میں بھول گئے جب کہ افسوس ہے بھارتی وفد ایک دہشتگرد کا دفاع کررہاہے۔

