مسلم مخالف بل پر شروع ہونے والے ہنگاموں میں اب تک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مسلم مخالف متنازع شہریت بل پر مظاہرے جاری، حالات بے قابو، آسام میں فوج تعیناتی کے باوجود حالات قابو میں نہیں آسکے۔ گوہاٹی میں مسلم مخالف متنازع بل پر ہنگامے پھوٹ پڑنے سے اب تک درجن سے زائد شہری ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ بھارت اور جاپان کے حکام کی باہمی مشاورت اور اتفاق کے بعد جلد ہی اتفاق رائے سے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

