راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اپنے ملک میں جاری احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئےایل او سی پر کارروائیوں کی تیاریوں کی بات کررہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت کی تیاریاں بھارت میں شہریت قانون کیخلاف مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج ہر دم تیار ہے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔
Provocative statements and preparations for escalation along LOC by Indian COAS appear to be an effort as usual to divert world attention from wide spread protests in India against CAB. Pakistan Armed Forces shall befittingly respond to any Indian misadventure or aggression.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 19, 2019
بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی متنازع بل کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور بہت سے لوگ گرفتار ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ ایل او سی پر کسی بھی وقت شدید کشیدگی ہوسکتی ہے جس سے نمٹنے کے لیے بھارتی فوج کو تیار رہنا ہوگا۔
