English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

22 دسمبر سے سردی کی نئی لہر شہر کا رخ کرے گی

القمر

کراچی: شہر میں کوئٹہ کی سرد ہواؤں کا زوروقتی طورپر کم ہوگیا تاہم 22 دسمبر سے سردی کی نئی لہرشہرکا رخ کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں جس کی کم سے سے کم رفتار 10 کلومیٹرفی گھنٹہ جبکہ زیادہ سے زیادہ 20کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل شہر میں کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی تیزررفتار ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک سے دوروز کے دوران دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی جبکہ رات کے وقت کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات )کو شہر کا پارہ 10 ڈگری سے بھی کم ریکارڈ ہوسکتا ہے،آج مطلع صاف اور جذوی ابرآلود جبکہ رات میں سردرہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے