ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا پرویز مشرف کو سزا دینے والے جج وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے پرویز مشرف کو سزا دینے والے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خصوصی عدالت کے جج اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف سزا سے پہلے مرجائیں تو لاش ڈی چوک پر 3 دن لٹکائی جائے، تفصیلی فیصلہ

قانونی ٹیم نے کہا کہ خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ غیر قانونی، غیر شرعی اور غیر انسانی ہے، پرویز مشرف کو ڈی چوک پر لٹکانے کے جملے قانونی حدود کو پھلانگ کر لکھے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ ملک میں انارکی، افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش ہے، حکومت ملک میں عدم استحکام اور اداروں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دے گی، تفصیلی فیصلے پر وزیر قانون فروغ نسیم حکومتی ردعمل تیار کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں