English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

٭ پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی ٭ ایم کیو ایم پاکستان اتوار کو عوامی ریلی نکالے گی

عدالتی فیصلہ انتقامی کارروائی، اس سے فیصلے کیخلاف عوام میں جائیں گے، عامر خان کی میڈیا سے گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لیے عوامی ریلی منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ سابق صدر پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لیے ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں 22 دسمبر بروز اتوار دوپہر 2 بجے عوامی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز مشرف سے متعلق عدالتی فیصلہ انتقامی کارروائی لگتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے کے خلاف عوام میں جائے گی۔ سابق صدر نے ملک کی خاطر جنگیں لڑی ہیں سابق صدر کے اقدامات نے بھارت کو لرزا دیا تھا۔ تفصیلی فیصلے میں جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ قابل مذمت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے