English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رات کی تاریکی میں پاکستانی علاقوںپر حملہ لائن آف کنٹرول پر گھمسان کی لڑائی، پاک فوج نے بھارتی فوج کے پرخچے اڑا دیئے

بھارتی فوجیوں کی لاشوں کا ڈھیر لگا دیا گیا‘تباہ چوکیوں سے ہلاک شدہ اور زخمی اہلکاروں کو نکالتے دیکھا گیا ایل او سی کے جوڑا سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے 2شہری شہید‘3فوجیوں سمیت 5زخمی
مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر گھمسان کی لڑائی، پاک فوج نے بھارتی فوج کے پرخچے اڑا دئیے۔پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے، بھارتی فوجیوں کی لاشوں کا ڈھیر لگا دیا گیا۔ بھارتی فوجیوں کو تباہ شدہ چوکیوں سے ہلاک شدہ اور زخمی اہلکاروں کو نکالتے دیکھا گیا ایل او سی کے جوڑا سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث2شہری شہیدجبکہ 3 فوجی جوان سمیت 5 افراد شدید زخمی، جوابی اور منہ توڑ کاروائی میں بھارتی چوکی کو تباہ کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر رات کی تاریکی میں پاکستانی علاقوں کا حملہ کیا ہے۔بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے جوڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے باعث شہری آبادی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے جوڑا سیکٹر پر خوفناک بمباری کی جس کے باعث پاک فوج کے 3 جوان شدید زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے بھی بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی فوج کی چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا۔بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے باعث 2 شہریوں کے شہید ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے