English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی جے پی کے رہنما کی پرویز مشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش

کیونکہ ان کا تعلق دریا گنج سے ہے اور انہیں پاکستان میں نا انصافی کا سامنا ہے ‘سبرامنین سوامی
پرویز مشرف سید اور تعلق عرب سے ہے اپنی تجویز اپنے پاس رکھیں‘مخدوم اطہر نامی صارف کا جواب
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامنین سوامی نے سابق صدر پرویز مشرف کو بھارتی شہریت دینے کی پیشکش کردی۔سبرامنین سوامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کی حکومت مشرف کو فوری بھارت کی شہریت دے سکتی ہے کیونکہ ان کا تعلق دریا گنج سے ہے اور انہیں پاکستان میں نا انصافی کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے شہریت بل میں ان تمام لوگوں کو بھارت کی شہریت دی جائے گی جو خود کو ہندوئوں کی اولاد کہے گا۔مخدوم اطہر نامی صارف نے سبرامنین سوامی کے ٹویٹ پر کہا کہ مشرف سید ہیں جن کا تعلق عرب سے ہے اور ان کے اجداد 1400 سال سے مسلمان ہیں اس لیے اپنی تجویز اپنے پاس رکھیں۔مخدوم اطہر کو جواب دیتے ہوئے سبرامنین سوامی نے انڈیا کے سابق سفارتکار و سیاستدان سید شہاب الدین کا حوالہ دیا اور بتایا کہ وہ بھی سید تھے لیکن ہمیشہ کہتے تھے کہ ان کے اجداد ہندو تھے، یہی معاملہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا بھی ہے۔ حقیقت کا پتا صرف ڈی این اے ٹیسٹ سے ہی لگایا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے