English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منی لانڈرنگ میں برآمد ہونے والی 12 کروڑ روپے کی رقم چوری

القمر

لاہور: منی لانڈرنگ کے مختلف ملزمان سے برآمد شدہ 12 کروڑ روپے کی رقم کسٹم ویئر ہاؤس لاہور سے پراسرار طور پر غائب ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹم ویئر ہاؤس لاہور میں رکھی 12 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی پراسرار طور پر غائب ہوگئی، ویلیو ایبل ویئر ہاؤس میں رکھی گئی یہ رقم منی لانڈرنگ کے مرتکب افراد سے برآمد ہوئی تھی۔

کلکٹر کسٹم عبد الرؤف کا کہنا ہے کہ خورد برد کی جانے والی کرنسی میں ڈالرز، پاؤنڈز، درہم، ریال اور یوآن شامل ہیں، ویئر ہاؤس کے تمام ریکارڈ کے آڈٹ کا حکم دے دیا گیا ہے ملوث اہلکاروں کے خلاف تھانہ پرانی انارکلی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے