English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا

ترکی اورملائیشیا قطر کے ساتھ مل کر چینل بنائیں گے‘ کوالالمپور سمٹ کا اعلامیہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا ہے۔کوالالمپور سمٹ کے اعلامیے کے مطابق ترکی اور ملائیشیا کے علاوہ قطر مل کر چینل بنائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے بعد ملائیشیا کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔جب کہ دوسری جانب ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مسلمان ممالک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور امریکی ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے ایک بہترین تجویز پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلامی فوبیا کا پروپیگنڈہ ختم کرنے کے لئے پاکستان نے ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر اپنا ٹی وی چینل میدان میں لانے کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کے وقت وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اعلان سماجی روابط کی ویب ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کیاکہ توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا، اپنے لوگوں کے ساتھ دنیا کی تاریخ اسلام سے آگہی واقفیت کے لیے سیریز یا فلمیں تیار کی جائیں گی اور میڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا.تاہم اب پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے