٭ عوام پر نئے سال میں مہنگائی کا نیا بم گرانے کی تیاریاں ٭
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے اضافے کا امکان
اوگرا کی سمری آئندہ 2 سے 3 روز میں وزارت خزانہ کو بھجوا دی جائے گی‘ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑے 3 روپے اضافے کا امکان، اوگرام نے سمری تیاری کر لی۔ تفصیلات کے مطابق عوام پر نئے سال میں مہنگائی کا نیا بم گرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جانے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرنے والے ادارے اوگرا نے اس حوالے سے سمری بھی تیار کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اوگرا کی سمری کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرولیم کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے تک اضافہ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 3 روپے تک اضافہ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔تاہم اوگرام نے تیار کردہ سمری تاحال وزارت خزانہ کو منظوری کیلئے نہیں بھجوائی۔مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور لائٹ ڈیزل کے علاوہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا کی سمری آئندہ 2 سے 3 روز میں وزارت خزانہ کو بھجوا دی جائے گی۔

