ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابرارلحق ’’چمکیلی‘‘کا دفاع کرنے آج عدالت جائیں گے

لاہور (آن لائن) گلوکار ابرارالحق اپنے نئے گانے ’’چمکیلی‘‘ کا دفاع کرنے کے لیے آج عدالت میں پیش ہوں گے۔ ’’چمکیلی‘‘ کے خلاف سول کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ گانے کی شاعری میں ایسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جن سے مردوں کی تضحیک ہوتی ہے جبکہ خواتین کے حوالے سے بھی الفاظ مناسب نہیں ہیں۔ پٹیشن پر سول جج محمد ضیاالرحمن نے آج ابرارالحق کو طلب کیا تھا، وہ آج اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے، ابرارالحق کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کو مطمئن کرلیں گے کہ گانے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں