English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جامعہ زکریا کے سابق لیکچرار کو توہین مذہب کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی

القمر

ملتان: توہین مذہب اور شان خداوندی میں گستاخی کے الزام میں گرفتار جامعہ زکریا کے سابق وزیٹنگ لیکچرار جنید حفیظ کو سزائے موت سنا دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ملتان کاشف قیوم نے توہین مذہب اور شان خداوندی میں گستاخی کے الزام میں گرفتار جامعہ زکریا کے سابق وزیٹنگ لیکچرار جنید حفیظ کے خلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ملزم جنید حفیظ کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی میں سزائے موت، 295 بی میں عمر قید اور 295 اے میں 10 سال قید کے ساتھ مجموعی طور پر 6لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6ماہ قید کا حکم سنایا ہے۔

فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق ملزم جنید حفیظ کے خلاف 13 مارچ 2013 میں مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے