انقرہ (صباح نیوز)ترکی نے باور کرایا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ حماس قومی دھارے میں رہتے ہوئے فلسطینی کی آزادی کی جدو جہد کررہی ہے‘ ترکی حماس کی حمایت جاری رکھے گا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ترکی کو تل ابیب کے خلاف استعمال کرنے کی باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں‘ ترکی اسرائیلی ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے یہ دعوی اور الزام بے بنیاد ہے کہ حماس اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور ترکی اس کے ارکان اور رہنمائوں کو اپنی سرزمین میں پناہ دے رہا ہے۔ ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی اکثریت حماس کو دہشت گرد نہیں سمجھتی‘ یہ حقیقت ہے کہ حماس نے 2006ء کے پارلیمانی انتخابات میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کی۔
حماس
