English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈوالہٰیار، زمین پر تنازع، گوٹھ ہدو کچھی کولہی کے مکین یرغمال

القمر

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) ٹنڈوالہٰیار میں دھگانو بوزدار کے قریب صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کے زرعی فارم پر گوٹھ ہدو کچھی کولہی میں زمین کے تنازع پر پانچ سو گھروں کے دو ہزار افراد کا راستہ بند کرکے مسلح افراد اور پولیس کو بٹھا کر گوٹھ میں رہنے والے بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کومبینہ طور پر یرغمال بنا رکھا ہے۔ دیھ ڈنڈہ شاہ کے گوٹھ ہدو کولہی برادری کی طرف سے صوبائی وزیر ھری رام کشوری لال پے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گائوں کا راستہ بند کرنے کا سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر صحافی ٹیم مذکورہ گائوں پہنچی تو راستہ بند تھا جہاں پر دو پولیس کی موبائل کھڑی ہوئی تھیں۔ اس موقع پر یرغمال عورتوں، بچوں، بوڑھوں، راموں، جیمل، جگدیش اور ددیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بااثر صوبائی وزیر کو ایک سال پہلے زمین کا کچھ حصہ بیچ دیا تھا۔ 24 ایکڑ زمین ٹھیکے پر دی گئی تھی جس کی ابھی تک پیمنٹ نہیں کی گئی ہے اور ٹھیکے کے پیسے مانگنے پر بیچی گئی زمین کے پیسے مانگنے پر ان کو زمین خالی کرنے کا کہا تو ہمارے راستے بند کردیے گئے۔ جس وجہ سے ہمارے بچے اسکول بھی نہیں جاسکتے۔ بجلی اور گیس بھی بند ہے، روزمرہ کی اشیا ختم ہونے کو ہیں، جس سے عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ علاقے میں خوف و ہراس چھایا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے