English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی آتے ہیں تو ملاقات نہیں کرتے وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ 27دسمبر کو ملیں گے ٗ وزیراعظم کا جواب

سندھ حکومت کے خدشات دور کرنے کی یقین دہانی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو کہا آپ کراچی آتے ہیں تو ملاقات ہی نہیں کرتے ، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ 27 دسمبر کو ملیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے قبل ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق سے متعلق خدشات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو فنڈز کے اجراسے متعلق تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بالخصوص کراچی میں پانی کے بحران سے متعلق بھی وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو کہا آپ کراچی آتے ہیں تو ملاقات ہی نہیں کرتے ، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ 27 دسمبر کو ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے