English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مادر وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، آرمی چیف

٭ کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ٭
امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے
جنرل باجوہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، مظفر آباد اسپتال بھی گئے
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم مادر وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، اور وطن کی حفاظت کیلئے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے ڈی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ کیا۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کشمیرکے معاملے پرکبھی بھی کسی بھی قسم کاکوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا،امن کیلیے ہماری خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے۔ ڈی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بھارتی فائرنگ سے زخمی شہریوں کی خیریت دریافت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے