English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احتساب عدالت‘ شہباز شریف کوپیشی کیلیے آخری موقع مل گیا

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے کہا
کہ شہباز شریف آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس میں مسلسل غیر حاضر ہیں، لیگی رہنما کی عدم پیشی کے باعث کارروائی متاثر ہو رہی ہے، شہباز شریف کو آخری موقع دیا جاتا ہے، آئندہ حاضری یقینی بنائیں۔ یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عاید ہوچکی ہے۔
آخری موقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے