English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد،جئے سندھ تحریک کی گم شدہ افراد کی  بازیابی کے لیے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپور)جئے سندھ تحریک کی جانب سے گم شدہ افراد عبدالفتاح چنا ایڈووکیٹ‘ دیدار شام‘ مسعود شاہ ودیگر کی بازیابی کے لیے حیدرآبادپریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے راجا سندھی‘ عمران بردی‘ روشن سندھی‘ ساجد سندھی ودیگر نے کہاکہ جئے سندھ تحریک کے قائم مقام صدر عبدالفتاح چنا دیدار شاہ‘ مسعودشاہ‘ سمیت دیگر سندھ ک نوجوانوں کو گم کیا گیا ہے جو کہ انسانی حقوق کیخلاف ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی جدوجہد کرنے والے رہنما وکارکنان کا اس طرح غائب کیاجانا لمحہ فکریہ ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ غائب کئے گئے افراد کو فوری طور پر ظاہر کرکے اگر ان پر کوئی کیس ہیں تو عدالت میں پیش کی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے