دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑنے کی وجہ سے کسی بھی وقت دل کادورہ پڑ سکتا ہے
شریان میں پیچیدگی کے سبب نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ‘ہارٹ بائی پاس کرنا پڑ سکتا ہے
نواز شریف بیماری کے باعث وطن واپس نہیں آ سکتے‘ چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست جمع کروا دی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کو کسی بھی وقت دل کا دورہ پڑنے کا خدشہ، دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑنے کے سبب سابق وزیراعظم کو کسی بھی وقت دل کے دورہ پڑ سکتا ہے، ہارٹ بائی پاس کرنا پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے لندن سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑنے کے سبب دل کے دورے کا خطرہ ہے۔شریان میں پیچیدگی کے سبب نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہے۔ دل میں خون کی روانی کیلئے ’کورونری انٹروینشن‘ کی ضرورت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ’انٹروینشن‘ کامیاب نہ ہوئی تو ’ہارٹ بائی پاس‘ کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب نواز شریف کی ضمانت اور بیرون ملک قیام کی معیاد کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔مسلم لیگ ن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست جمع کروا دی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف کا بیرون ملک علاج جاری ہے۔نواز شریف بیماری کے باعث وطن واپس نہیں آ سکتے۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کے ساتھ لگائی گئی تھیں۔

