ویڈیو ایسی ہے جو سرعام نہیں دکھائی جاسکتی
مریم نواز کی جانب سے اچانک خاموشی چھا گئی ہے
باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو خاموشی ٹوٹ جائے گی، تجزیہ کار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مریم نواز کے خلاف بہت خوفناک ویڈیوموجود ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے اچانک مریم نواز کی طرف سے خاموشی چھا گئی ہے، ایسی ویڈیو ہے جو سر عام دکھائی نہیں جا سکتی۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی و کالم نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر مریم نواز کے پاس کوئی ویڈیو موجود ہے تو حکومت کے پاس بھی اس سے خوفناک ویڈیو موجود ہے، اسی وجہ سے مریم نواز خاموش ہیں۔انکا مزید کہنا ہے کہ یہ ایسی ویڈیو ہے جو سر عام دکھائی نہیں جا سکتی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا تھا کہ مریم نوز کو باہر جانے کی اجازت نہیں ملتی تو خاموشی ٹوٹ جائے گی۔ آنے والے دنوں میں سیاسی انتشار بڑھے گا۔تفصیل کے مطابق شاہد مسعود نے کہا تھا کہ پرویز رشید کے مطابق ان کے ساتھ رعایت کی جا رہی ہے تو وہ بھی رعایت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز کو خاموش رہنے پر باہر بھیجنے کا کہا گیا۔ شاہد مسعود نے کہا تھا کہ عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر فیصلہ کابینہ کے اجلاس نے کرنا ہے تو باہر جانے کی خبر اخباروں کی زینت کیسے بنی۔ شاہد مسعود نے کہا تھا کہ اگر مریم نوز کو باہر جانے کی اجازت نہیں ملتی تو خاموشی ٹوٹ جائے گی۔ مریم نوزاپنی خاموشی توڑ دیں گی۔تاہم اس معاہدے میں احسن قبال کی گرفتاری شامل نہیں تھی۔

