ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشیدہ حالات میں مسلمان لڑکی کی شادی، محلے کے ہندوئوں نے پہرہ دیا

لکھنؤ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں کشیدہ حالات کے دوران ایک مسلمان لڑکی کی شادی انجام پائی اور محلے کے ہندوئوں نے حفاظت کے لیے پہرہ دیا تاکہ ہمسائے مسلمان بے خوف ہو کر شادی کی رسومات ادا کر سکیں۔ شہریت قانون کے خلاف احتجاج میں مظاہرین کی ہلاکت کے باعث کانپور شہر میں بھی حالات کشیدہ ہیں۔ کانپور کے رہائشی واجد فضل نے بتایا کہ وہ اپنی بھتیجی زینت کی شادی پہلے سے طے کر چکے تھے لیکن اب حالات خراب ہوگئے اور ہم شادی کی تاریخ موخر کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن ہندو ہمسایوں نے آخر ہمیں تسلی دی اور کہاکہ ہم حفاظت کریں گے آپ شادی کی تقریبات شروع کریں۔ چالیس ہندو نوجوانوں نے میرے گھر اور گلی میں دن رات پہرہ دیا میں اس حسن سلوک کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں