English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے سال کا آغاز حکومت نے عوام پر پیٹرول اور بجلی بم گرادیئے

کراچی والوں کیلئے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، کے الیکٹرک عوام سے 106 ارب روپے وصول کرے گی
نیا سال شروع ہوتے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں، ایل پی جی بھی مزید مہنگی کردی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نئے سال کا خوفناک تحفہ، بجلی کی قیمت میں 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا، اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دیدی، فی یونٹ ٹیرف 12 روپے 81 سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخ طے کرنے والے ادارے نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کا 11 سہ ماہی کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 88پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے اور ٹیرف 12 روپے 81 سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ 2016 سے 2019 تک کے عرصے کیلئے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے