English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

٭ نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں ٭ والدہ کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان کی آنکھیں نم ہو گئیں

غریب شخص کی ہمت اور خودداری دیکھ کر مجھے شوکت خانم اسپتال بنانے کا خیال آیا‘وزیر اعظم
اینکر فخر عالم نے وزیراعظم کے جذباتی ہو جانے کولائیو پروگرام کا بہترین لمحہ قرار دے دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جیسا کہ دْنیا کا ہر سیاست دان، کھلاڑی، فنکار اور حکمران بھی اپنی والدہ کے ذکر پر اْداس ہو جاتا ہے، یہی معاملہ عمران خان کے ساتھ بھی ہوا۔ فنڈ ریزنگ کی اس لائیو ٹرانسمیشن میں وزیر اعظم عمران خان اپنی والدہ مرحومہ شوکت خانم کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔اس لائیو ٹرانسمیشن میں موجود میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے فخر عالم نے اس لمحے کو پوری ٹرانسمیشن کا سب سے طاقتور لمحہ قرار دیا۔حالانکہ وزیر اعظم عمران خان کو بہت مضبوط اعصاب کا مالک سمجھا جاتا ہے،اْن کی فائٹنگ سپرٹ کے بھی لوگ بہت زیادہ معترف ہیں۔مگر وہ لائیو ٹرانسمیشن کے دوران اپنی والدہ کے ذکر پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اْن کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم کی بنیادکے حوالے سے ایک واقعہ بیان کیا جب وہ آب دیدہ ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں شوکت خانم اسپتال بنانے کا خیال تب آیا؟جب ان کی ماں کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور جس اسپتال میں تھیں۔وہاں ایک غریب شخص موجود تھاجو اپنے بھائی کا علاج کرانے آیا تھا۔وہ سارا دن مزدوری کرنے کے بعد شام کو اپنے بھائی کے ساتھ وقت گزارتا تھا۔اس شخص کی غریب ہونے کے باوجود ہمت اور خودداری دیکھ کر مجھے شوکت خانم اسپتال بنانے کا خیال آیا،میں نے سوچا کہ جب میرے پاس اتنے وسائل موجود ہیں پھر بھی ہم اپنی والدہ کی وجہ سے کتنے پریشان ہیں، پھر اس مزدور طبقے کا کیا حال ہوگا؟یہ سوچنے کے بعد میں نے کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے