English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں بیشتر نجی اسکول آج نہیں کھلے

اسکول بند رکھنے کا فیصلہ انتظامیہ کا اپنا ہے، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن
بیشتر نجی اسکولوں نے 6 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا، ایسوسی ایشن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بیشتر نجی اسکولوں نے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیشتر نجی اسکولوں نے 6 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ اسکول انتظامیہ کا اپنا ہے۔گزشتہ روز صوبائی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احسن منگی نے کہا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولزآج(بدھ) یکم جنوری سے ہی کھولے جائیں گے۔ا س سلسلے میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ ایسی کوئی تجویز قابل غور نہیں کہ اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 3 جنوری سے بارش اور سردی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے