English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمرانی حکومت گرانے کیلئے پی پی کا پلان ٗ بلاول کی متحدہ کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش

متحدہ تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرکے ہمارا ساتھ دے ٗ جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیو ایم کے پاس ہیں ہم وہ سندھ میں دینے کو تیار ہیں ٗ بلاول بھٹو زرداری
وفاقی حکومت سے اتحاد کراچی کے مفاد کیلئے کیا تھا ٗ وزارتوں کیلئے نہیں کیا تھا ٗ بلاول وزارتیں دینے کے بجائے مقامی حکومت کو بااختیار بنائیں ٗ ایم کیو ایم پاکستان
بلاول کی پیشکش سے لگتا ہے سندھ حکومت خطرے میں ہے ٗ پیپلز پارٹی کی سیاسی پوزیشن مضبوط نہیں ہے ٗ ایم کیو ایم کو لالچ دے کر بلاول مفادات کی سیاست کررہے ہیں ٗ شبلی فراز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول زرادری کی جانب سے ان کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو وفاق میں اتحاد توڑنے کی پیش کش کو نامناسب قرار دے دیا۔بلاول زرداری کی ایم کیو ایم پاکستان کو کی گئی پیش کش پر ردعمل میں شبلی فراز نے کہا کہ بلاول کو اپنی سیاست اور حکومت خطرے میں لگ رہی ہے۔سینیٹ میں قائد ایوان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو پیش کش سے متعلق بیان سے لگتا ہے سندھ حکومت خطرے میں ہے اور بلاول کی پیش کش بھی اسی کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول کا اس طرح کا بیان نہ تو ملک کی خدمت ہے اور نہ ہی جمہوریت کی خدمت ہے، انہیں اس طرح کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلاول ایم کیو ایم پاکستان کو لالچ دے کر مفادات کی سیاست کر رہے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کی سیاسی پوزیشن مضبوط نہیں ہے اور خود کو مضبوط کرنے کے لیے سہارا ڈھونڈ رہی ہے۔ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے اتحاد پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد وزارتوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ اصولوں کی بنیاد پر ہے اور ایم کیو ایم ایک مضبوط اتحادی جماعت کی طرح ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور ہمارے درمیان کوئی غلط فہمی یا مسائل نہیں ہیں اور یم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کراچی اور پورے ملک کی بہتری کے لیے چلتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے