متحدہ جو وزارت مانگے انہیں دیں گے
بلدیات کی وزارت تو پکی سمجھی جائے، بات چیت
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی جانب سے ایم کیو ایم کو عمران خان کی حکومت گھر بھیجنے میں تعاون کے بدلے میں سندھ میں وزارتیں لینے کی پیشکش پر صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کیلئے اپنی وزارت چھوڑنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کیلئے وزارت بلدیات چھوڑنے کو تیار ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ میرے چیئرمین کا حکم ہے۔ وزارت بلدیات دینے کو تیار ہوں۔ ایم کیو ایم جو وزارت مانگے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت بلدیات کا وعدہ تو پکا سمجھیں۔ ہم اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

