English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری

cng station

کراچی: سی این جی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کے سسٹم میں معمولی بہتری آنا شروع ہوگئی ہے جس کے پیش نظر آج شب 10 بجے کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق گیس کی فراہمی شب 10 بجے بحال کی جائے گی جو صبح 6 بجے تک دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے گیس کے پریشر میں کمی کے باعث سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی معطل کردی گئی تھی جس سے صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے