English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شائقین کرکٹ پی ایس ایل کی کمنٹری ریڈیو پر برا� راست سن سکیں گے

القمر

لاہور(جسارت نیوز )ریڈیو پاکستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین پاکستان سپر لیگ کے 5ویں مرحلے کیلئے میڈیا اشتراک کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ ایم او یو پر دستخط ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ثمینہ وقار اور چیف ایگزیکٹو اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم سید علی نقوی نے گزشتہ روز لاہور میں ایک منعقدہ ایک تقریب کے دوران کئے‘ یہ معاہدہ نئے پی ایس ایل ایڈیشن 6 تک ایک سال کیلئے کارآمد ہو گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ثمینہ وقار نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن معاہدہ پر دستخط بہت مسرت کی بات ہے‘ ریڈیو پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان بہت پرانے تعلقات ہیں‘ امید ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اس طرح کا معاہدہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی کمنٹری میں اس ایونٹ کیلئے جدت پیدا کی گئی ہے تاکہ شائقین پی ایس ایل کے میچوں سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں اور پی ایس ایل کے میچز کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں بھی فروغ مل سکے‘ بیرون ممالک میں میچز کے دوران بھی ریڈیو پاکستان کمنٹیٹرز بھیجا کرے گا‘ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ہاکی کے فروغ کیلئے بھی بھر پور کردار ادا کرے گا اور ہاکی کے میچز کے دوران بھی کمنٹری نشر کی جاتی رہے گی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو اسلام آباد یونائیٹڈ سید علی نقوی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ایک بڑا قومی نشریاتی ادارہ ہے اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ پی ایس ایل کی میڈیا پارٹنر شپ کیلئے ایم او یو سائن کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے