شیخ محمدبن زیدالنہیان کی خلیفہ فنڈ برائے انٹرپرائز ڈیولپمنٹ کو پاکستان کو 20 کروڑ ڈالرز کے فنڈز فراہمی کی ہدایت
رقم پاکستان میں اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی مدد کیلئے خرچ ہو گی‘مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا اماراتی ولی عہد سے اظہار تشکر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالرز کی برسات، اماراتی ولی عہد نے پاکستان کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا، شیخ محمدبن زیدالنہیان کی خلیفہ فنڈ برائے انٹرپرائز ڈیولپمنٹ کو پاکستان کو 20 کروڑ ڈالرز کے فنڈز فراہمی کی ہدایت، رقم پاکستان میں اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی مدد کے لیے خرچ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان کیلئے 20کروڑڈالرامداد کا اعلان کرنے پر اماراتی ولی عہد سے خصوصی اظہار تشکر کیا ہے۔مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ رقم چھوٹے کاروبار کے فروغ پرخرچ ہوگی۔ امدادکااعلان دونوں ملکوں کے دمیان مضبوط اقتصادی تعلقات کااظہارہے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے جمعرات کو پاکستان کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ولی عہد کے ہمراہ کابینہ ارکان اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی تھا۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ا?مد پر نور خان ایئر بیس پر ولی عہد کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم ہائوس میں شیخ محمد بن زید النہیان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات زیر بحث لائے گئے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے ولی عہد اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مسلسل اعلیٰ سطح کے رابطوں اور دو برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بتدریج پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

