English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی نے وعدے پورے ن� کئے تو �یصل� کرنے میں آزاد �وں گے، میئرکراچی

بلاول بھٹو کی پیشکش کو اب تک مسترد نہیں کیا اس پر بھی غور کیا جاسکتا ہے، عوام کا ہم پر بہت زیادہ دباؤ ہے ‘وسیم اختر
وفاق نے 16 ماہ سے صرف تسلیاں اور یقین دہانیاں کرائیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا‘ وفاق کے وعدوں پر کھل کر اظہار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہے تحریک انصاف نے اگر اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا تو فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے، بلاول بھٹو کی پیشکش پر بھی غور ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور حکومتی جماعت تحریک انصاف میں اختلافات بڑھنے لگے ہیں، ایم کیو ایم کے رہنما اور مئیر کراچی وسیم اختر نے وفاقی حکومت سے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور وفاق کے وعدوں پر کھل کر اظہار کیا ہے۔میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے 16 ماہ سے صرف تسلیاں اور یقین دہانیاں کرائی جارہی ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہوا، عوام کا ہم پر بہت دباؤ ہے، تحریک انصاف نے اگر اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا تو فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے، بلاول بھٹو کی پیشکش کو اب تک مسترد نہیں کیا ان کی پیشکش پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے