English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام مشکل وقت سے گزرے، اب پاکستان اوپر کی طر� جائے گا، وزیراعظم

اللہ نے ہمیں بہت طاقت دی ہے ہمیں بڑاسوچنا چاہئے لیکن ہم بڑا سوچتے نہیں اپنے خوابوں کو تعبیر نہیں دیتے
جتنابڑا خواب ہوتا ہے اتنا انسان اوپر جاتا ہے، ہم نے مدینہ کی ریاست پر پاکستان کو بناناہے‘تقریب سے خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا اصل وژن پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، کوئی شک نہیں ہماری عوام کومشکل وقت سے گزرناپڑا لیکن 2020 میں پاکستان اوپرکی طرف جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں بہت طاقت دی ہے ہمیں بڑاسوچنا چاہیے لیکن ہم بڑا سوچتے نہیں، ہم اپنے خوابوں کو تعبیر نہیں دیتے، جتنابڑا خواب ہوتا ہے اتنا انسان اوپر جاتا ہے، ہم نے مدینہ کی ریاست پر پاکستان کو بناناہے۔اسلام آباد میں ایئریونیورسٹی کے نئے کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب طبقے کیلئے زندگی گزارنا بہت مشکل ہے تاہم کمزور طبقوں کیلئے اقدامات کرنے جا رہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز میں سستی اشیا دینے جا رہے ہیں اور غریب طبقے کیلئے انصاف کارڈ اور ہیلتھ کارڈ لے کر آ رہے ہیں جب کہ کھانے کے لنگر کھول رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ برے دن آزمائش کیلئے آتے ہیں، آزمائش کے دنوں سے نکل کرایک مضبوط قوم بنتی ہے انشااللہ پاکستان برے دنوں سے نکل جائے گا، اعلیٰ تعلیم کامعیار بڑھانا بہت ضروری ہے، ماضی میں ہم نے تعلیم پرتوجہ نہیں دی، ماضی میں مڈل ایسٹ سے طلبا یہاں پڑھنے آتے تھے ہمیں محدود وسائل کے باوجودتعلیم کو ترجیح بناناہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے