English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیو ایم نے سندھ سے غداری کی �ے، نثار کھوڑو

٭ بلاول کی پیش کش پر ردعمل ٭
متحدہ بتائے سندھ کے مفادات عزیز ہیں یا پی ٹی آئی کے جھوٹے وعدے
پی پی اور ایم کیو ایم مل کر کام کریں تو صوبے کے عوام کیلئے بہتر ہوگا
لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے بلاول زرداری کی جانب سے وفاقی حکومت سے علیحدگی کے شرط پر سندھ حکومت میں وزارتیں دینے کی پیشکش پر رد عمل دے کر سندھ سے وفاداری نہیں کی ، ایم کیو ایم کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے کہ انہیں سندھ کے مفادات عزیز ہیں یا پی ٹی آئی کے جھوٹے وعدے عزیز ہیں، ایم کیو ایم خود واضح کرچکی ہے کہ وفاقی حکومت نے صرف کھوکھلے وعدے کیے ہیں عملی طور پر سندھ کے لیے فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر وعدوں پر کوئی عمل نہیں کیا ، اپنے بیان میں نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے مفادات کے تحفظ کے لیے اگر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی قوت بن کر کام کرینگے تو یہ صوبے اور ملک کے عوام کے لیے بہتر ہوگا، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر کے مل جانے سے اگر وفاقی حکومت گھر جاتی ہے تو یہ سندھ سمیت ملک بھر کے عوام کے لیے بہتری کا راستہ ہموار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی سازش اور فلور کراسنگ پر یقین نہیں رکھتی اس لیے بلاول زرداری نے ایم کیو ایم کو کھلے عام وفاق سے علیحدگی پر سندھ حکومت میں وزارتیں دینے کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبوں سے حقوق چھین کر بے روزگاری مہنگائی کے ذریعے عوام سے جینے کی امید بھی چھین رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ،گیس و بجلی مہنگی اور کھانے پینے کی اشیاکی قیمتوںمیں اضافے کی وجہ سے عوام ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہیں اورہر مکتبہ فکر کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے