English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع نے فوجی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا

آرمی ایکٹ ترمیمی بل کوآج قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کیلئے آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے اور پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی ترمیمی ایکٹ بل 2020، پاکستان ایئر فورس ترمیمی ایکٹ 2020 اورپاکستان بحریہ ترمیمی ایکٹ 2020 قومی اسمبلی میں پیش کردئیے۔ بل پیش کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔بعدازاں کیپٹن (ر) جمیل اور سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع نے ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ جبکہآج پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر منظور کرائے جائیں گے۔وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ہوا جس میں پاک افواج سے متعلق تین ایکٹس میں ترامیم کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پرویز خٹک، شبلی فراز، اعظم سواتی، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، مرتضی جاوید عباسی، نوید قمر، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف شریک ہوئے۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے کمیٹی کو قانون سازی پر بریفنگ دی۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہونگے جس میں بلز کی منظوری دی جائے گی۔دوپہر کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں بل پر مشاورت ہوئی اور متفقہ منظوری دے دی گئی۔ اب پارلیمنٹ میں بل کو متفقہ طور پر منظور کرایا جائیگا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 26 نومبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 3 سال کی توسیع معطل کردی تھی۔ 28 نومبر کو عدالت عظمیٰ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو 6 ماہ کی مشروط توسیع دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو 6 ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا۔حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرنے اور نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے جس پر لارجر بنچ بنانے کی بھی گزارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے